چنیوٹ:خواتین کے تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ:خواتین کے تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے ، حقوق کی فراہمی اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں خواتین کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، لیڈیز پولیس، کالج انتظامیہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر اور سب انسپکٹر شمائلہ شہزادی نے طالبات کو پولیس سروسز، ویمن سیفٹی ایپ، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور ایمرجنسی نمبر 15 کے ذریعے تحفظ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔طالبات کو ہراسگی کی اقسام، سائبر ہراسگی اور تھانہ جات میں وکٹم سپورٹ آفیسر کے کردار کے بارے میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھریلو تشدد، ہراسمنٹ اور بدسلوکی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں