ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ
شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او نے پولیس ورک کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا ۔ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ شہریوں نے پولیس سروسز سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ۔ پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ پولیس دفاتر میں شہریوں کو بروقت رہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر ماحول میں پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ عوام کو پولیس دفاتر میں پولیس سروسز کے حصول کیلئے بہترین ماحول میسر ہے ۔