پرائس کنٹرول میکینزم پر انتظامیہ متحرک، 16 دکاندار گرفتار

پرائس کنٹرول میکینزم پر انتظامیہ متحرک، 16 دکاندار گرفتار

جھنگ میں 2,300 سے زائد انسپکشنز ، 2 دکانیں سیل کر دی گئیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھا ہے ۔ آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں 2,300 سے زائد انسپکشنز کیں، جس کے دوران 2 دکانیں سیل اور 16 دکاندار گرفتار ہوئے ۔ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم ہیں جبکہ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد   یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے منڈی سے مارکیٹ تک اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا باقاعدہ جائزہ لیا اور رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں