مجسٹریٹس کامقررہ نرخوں کا جائزہ متعدد دکانداروں کو جرمانے

مجسٹریٹس کامقررہ نرخوں کا جائزہ  متعدد دکانداروں کو جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی ہدایت پرماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے۔۔۔

 ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں، سٹورز کے وورے کیے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا۔ زائد قیمت وصولی پرمتعدد دکانداروں کو جرمانے کئے چند دکانوں کو سیل بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مہم کے تحت انسپکشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں