جواں سالہ لڑکی کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا
کرم دین آبادی سے نامعلوم مقام پر لے جاکر شیطانی عمل ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ غلام آباد کے علاقے کرم دین آبادی کی رہائشی نسرین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔