عالمی یومِ شہری دفاع کی تقریبات کا آغاز ،آگاہی سیمینار ،واک

 عالمی یومِ شہری دفاع کی تقریبات  کا آغاز ،آگاہی سیمینار ،واک

ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر عالمی یومِ شہری دفاع کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ میں سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی زیر نگرانی آگاہی سیمینار ، واک کا انعقاد کیا گیا، طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔مقررین نے شہری دفاع کی اہمیت اور ہنگامی حالات میں حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی، ماڈل وارڈن پوسٹ جھنگ روڈ پر بھی سیمینار ہوا، چیف وارڈن سول ڈیفنس میاں امتیاز ، سول ڈیفنس آفیسر محمود گل، سول ڈیفنس سٹاف اور وارڈنز نے شرکت کی۔ محمود گل نے کہا اس دن کا مقصد عوام کوہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت کردار ادا کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں