ایران پر حملے قانون کی کھلی خلاف ورزی :اعجاز چودھری

ایران پر حملے قانون کی کھلی خلاف ورزی :اعجاز چودھری

سپریم لیڈر علی خامنائی او راہلخانہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان پاکستان ایران کیساتھ ، اللہ تعالیٰ برادر ملک کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے بلا اشتعال مسلح جارحیت ہے ، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ ایران کی سلامتی اور خود مختار ی حملہ کرتے ہوئے ا کے سپریم لیڈر علی خامنائی و اہلخانہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،ہماری ریاست ایرانی عوام کیساتھ کھڑی ہے اسرائیلی جاحریت اور دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینا ایران کا بنیادی حق ہے اللہ تعالیٰ ایران کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے۔ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جارحیت پرمسئلہ کے پرامن حل کیلئے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کو معاونت کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بد قسمتی سے امریکہ اسرائیل،بھارت سمیت دنیا بھر کی سامراجی قوتوں کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملوں سے قبل خطے میں فوجی تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں