سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا:ڈاکٹر نثار احمد

 سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا:ڈاکٹر نثار احمد

پینسرہ (نمائندہ دنیا )قومی اسمبلی کے ممبر ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جس میں سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر سب کو ایک صف میں آنا ہوگا۔ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی قیادت کو ملی جذبے کے ساتھ ملکی مفادات کو مقدم رکھ کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے افغانستان میں مسلح قوتوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سب سے پہلے پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھا، کیونکہ پارلیمنٹ سب سے سپریم فورم ہے اور یہاں تفصیلی بحث سے اتفاقِ رائے پیدا ہوتا۔انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور لاقانونیت کی نشاندہی کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اہم قومی مسائل کے بجائے سیاسی انتقامات اور فریق مخالف کی رہائی جیسے موضوعات پر توجہ دے رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں