شورکوٹ:ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

 شورکوٹ:ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا،

جہاں شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا اس موقع پر تحصیلدار راؤ شکیل احمد، ریونیو عملہ اور سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ایک ہی چھت تلے ریونیو سے متعلق تمام افسر اور عملہ دستیاب ہو انہوں نے بتایا کہ ریونیو سے متعلق شکایات کی تعداد نسبتاً زیادہ ہوتی ہے ، اس لیے موصول ہونے والی درخواستوں اور رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے کر موقع پر ہی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق شفافیت اور بروقت داد رسی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں