گوجرہ:6 افراد کا راستہ روک کر شہری پر تشدد
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)چھ افراد نے راستہ روک کر شہری کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر297ج ب کا محمد اشفاق رائل گارڈن کے قریب جا رہا تھاکہ جس کو سجاول وغیرہ چھ افراد نے روک لیااوراس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پرآگئے جنہوں نے مداخلت کر کے اس کی جان چھڑائی ۔اور ملزم موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدسٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔