خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے رحمان سٹی میں آمنہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔