خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں احسن نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیا لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے ۔