راہ جاتی جواں سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

راہ جاتی جواں سالہ لڑکی کو  ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی جواں سالہ لڑکی کو ہراساں کیا جانے لگا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے منان ٹاؤن میں عامر نامی شہری نے۔۔۔

 پولیس کو بتایا کہ اسکی 16 سالہ ہمشیرہ گلی سے گھر آرہی تھی کہ ملزم نے اسے قابو کر لیا اور زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگا۔ اس دوران مزاحمت پر ملزم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں