گرانفروشی پر ضلع ٹوبہ میں دکانداروں کو 1 لاکھ کے جرمانے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 240 انسپکشنز کی گئیں جبکہ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ کے جرمانہ کئے گئے ،ڈپٹی کمشنر کاکہناہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔