اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا امن کیلئے علماکیساتھ اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا امن کیلئے علماکیساتھ اجلاس

کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے میونسپل کمیٹی ہال میں علما کیساتھ اجلاس میں شہر میں امن و امان اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے علما پر زور دیا کہ وہ اپنے خطبات میں امن، بھائی چارے اور برداشت کا پیغام عام کریں تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ ۔ شرکا نے قیامِ امن اور شہر میں بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں