ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ رائزنگ سٹار کے نام

 ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ رائزنگ سٹار کے نام

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں سیالکوٹ کلب نے رائزنگ سٹار کلب ٹوبہ کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔۔۔

 ڈسٹرکٹ سپورٹس سٹیڈیم میں اختتامی تقریب پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے ، جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ انعام دیا گیا، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی ٹیموں کو 2،2 لاکھ دیئے گئے ، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کو ایک، ایک لاکھ جبکہ سب سے زیادہ چھکے مارنے اور سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کھلاڑی کو 50،50 ہزار انعام دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں