آر پی او کا اردل روم ،پولیس افسروں و اہلکاروں کومختلف سزائیں
انسپکٹر رائے آصف،کانسٹیبلز فخر عباس اورساجد کو نوکری سے برخاست کر نیکاحکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد ،ریجن بھر سے تعلق رکھنے والے پولیس افسروں و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی۔ اردل روم کے دوران ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت و لاپرواہی برتنے پر متعدد پولیس افسروں و اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔ آر پی او نے انسپکٹر رائے آصف خان کو رینک میں تنزلی کرتے ہوئے انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنا دیا جبکہ انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ اسی طرح کانسٹیبل فخر عباس (نمبر 7136)اور کانسٹیبل ساجد (نمبر 26)ضلع فیصل آباد کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او نے کہا محکمہ پولیس میں کرپشن، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں۔