وفاقی وزیر احسن اقبال کاسعودی عرب پہنچنے پر رہنماؤں نے استقبال کیا

وفاقی وزیر احسن اقبال کاسعودی عرب  پہنچنے پر رہنماؤں نے استقبال کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

جدہ ائیرپورٹ پر فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام ملک منظور حسین اعوان سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا اشرف چیئرمین الوفاء فاؤنڈیشن چیف ایگزیکٹو رندھاوا ٹریڈرز سعودی عرب چودھری کاشف نواز رندھاوا اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا ۔اس موقعہ پراحسن اقبال نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت موجودہ حالات میں قریبی رابطے میں ہے ارض حرمین شریفین کا تحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے ۔خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں اور بین الاقوامی تنازعات پر دونوں برادر ممالک کا مؤقف یکساں ہے ۔ا س موقع پر کاروباری شخصیات و سیاسی کارکنان بلو شیر وڑائچ ،ملک زوہیب کھوکھر ،عبد الشکور بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں