شیخ محمد خالد کی میاں طاہر جمیل سے ملاقات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد خالد نے آسٹریلیا میں رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔شیخ محمد خالد نے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک کی معیشت میں کردار کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ میاں طاہر جمیل نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی رابطے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔