ٹوبہ :رمضان میں کھجور کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماہ رمضان کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھجور کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
مارکیٹ میں پاکستانی، ایرانی اور افغانی انواع جیسے امبر، کلمی، عجوہ، سفری اور بادام والی کھجوریں 500 روپے سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ماہ رمضان میں کھجور افطار میں شامل کرنا سنت نبوی کے مطابق لازمی سمجھا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق کچھ کھجوروں پر چمکدار مواد لگایا جاتا ہے ، اس لیے استعمال سے قبل پانی سے دھو لینا ضروری ہے ۔ عوام نے ارباب اختیار سے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔