میرا سوہنا فیصل آباد جشن بہاراں کی تقریبات کا فیصلہ

میرا سوہنا فیصل آباد جشن بہاراں کی تقریبات کا فیصلہ

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس ، ٹاسک تفویض

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ نے شہریوں کو معیاری تفریح کی فراہمی کے لیے عید کے بعد میرا سوہنا فیصل آباد تھیم کے تحت جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے میرا سوہنا فیصل آباد پروگرام کے تحت اب تک ہونے والے ایونٹس پر سب کمیٹیوں کے ارکان کی کاوشوں کو سراہا اور بڑے پیمانے پر جشن بہاراں منعقد کرنے کا ٹاسک تفویض کیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ایک ہفتہ پر مشتمل تقریبات کے دوران ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تیار کی جانے والی مقامی مصنوعات کو نمائش میں پیش کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں