چناب نگر :فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

چناب نگر :فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

فیکٹری مالکان گیس یا لکڑی کے بجائے سستے ایندھن کا استعمال کر رہے

چناب نگر (نامہ نگار )محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث شہر اور گرد و نواح میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ فیکٹریوں اور کارخانوں کے بوائلرز کی چمنیوں سے اٹھنے والا کالا اور زہریلا دھواں شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق فیکٹریوں کی چمنیوں سے مسلسل زہریلا دھواں خارج ہو رہا ہے جس کے باعث سانس لینا دشوار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض فیکٹری مالکان گیس یا لکڑی کے بجائے سستے ایندھن جیسے کپڑا، بھوسہ، چمڑا اور دیگر فضلہ جلا رہے ہیں، جس سے فضا مزید آلودہ ہو رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی آلودگی دمہ، سانس کی بیماریوں، الرجی اور دیگر مہلک امراض کا باعث بن سکتی ہے ، جبکہ بچوں اور بزرگوں پر اس کے اثرات زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے اور محکمہ ماحولیات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں