ڈپٹی کمشنر کا \"اپنا کھیت اپنا روزگار\" سکیم کے تحت کمالیہ کا دورہ
منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:عمر عباس
کمالیہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے \"اپنا کھیت اپنا روزگار\" سکیم کے تحت چک نمبر 710 کمالیہ کا دورہ کیا اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکیم کے تحت ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے مقاصد کو مؤثر انداز میں حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر پیرا فورس آفس کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے انفورسمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ \"اپنا کھیت اپنا روزگار\" پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور کسانوں کو خود کفیل بنانا ہے ، تاکہ زرعی شعبے میں ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔