ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا امتحانی مراکز کا دورہ شفاف امتحانات یقینی بنانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی اور دیگر ایجوکیشن افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول چک 125 ج ب اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے امتحانی عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔