تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: ڈی سی

 تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: ڈی سی

ندیم ناصر نے 66 فٹا بازار ڈجکوٹ کا دورہ کیا ،بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے 66 فٹا بازار ڈجکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ٹف ٹائلز کے کام کا بھی بغور جائزہ لیا اور واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت جاری کی کہ 66 فٹا بازار ڈجکوٹ میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کام 15 اپریل تک ہر صورت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں