شہدا اہلحدیث سیمینار، علامہ احسان الٰہی کی خدمات کو خراجِ عقیدت

شہدا اہلحدیث سیمینار، علامہ احسان الٰہی کی خدمات کو خراجِ عقیدت

ہمارے اسلاف نے اسلام و پاکستان کیلئے بے شمار قر بانیاں دیں : علامہ عبدالرشید

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، ہمارے اسلاف نے اسلام و پاکستان اور نفاذِ اسلام کے لیے بے شمار قربانیاں پیش کرتے ہوئے لازوال کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، مولانا عبدالشکور کاظم، خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد ارشد و دیگر نے جامعہ تہذیب المسلمات کلیم شہید کالونی میں منعقدہ شہداء اہلحدیث سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔مقررین نے شہید اسلام، خطیب عرب و عجم علامہ احسان الٰہی ظہیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور کے عظیم خطیب، ادیب، مفکر، مدبر، محقق، مفسر، سیاستدان اور دانشور تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کے نفاذ، تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالت ﷺ، دفاع صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے وقف کی۔سیمینار میں قاری محمد ارشد، چودھری حبیب اللہ عطار، قاری بشیر احمد عزیزی، مولانا بہادر علی سیف، قاری محمد اکرم عاصم، حافظ عبد الرحمن عابد، حافظ ولید خالد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں