ڈی پی او چنیوٹ نے کھلی کچہری میں لو گوں کے مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ نے کھلی کچہری میں لو گوں کے مسائل سنے

کمپلینٹ سیل افسران کو فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدا مات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے ۔ ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں