چناب نگر:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، لو گوں کی تشویش

چناب نگر:ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، لو گوں کی تشویش

شوگر، بلڈ پریشر، جگر، معدے ، آنکھوں کی ادویات کی قیمتوں میں میں نمایاں اضافہ

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور ہربل ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے بیماریوں میں مبتلا افراد کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ، جبکہ سستا علاج بھی اب نہایت مہنگا ہو چکا ہے ۔شوگر، بلڈ پریشر، جگر، معدے ، آنکھوں، بخار اور جسم درد سمیت جان بچانے والی ادویات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایمرجنسی استعمال کی ادویات بھی حکومت کی جانب سے تقریباً 20 فیصد مہنگی کی گئی ہیں، جبکہ مارکیٹ میں یہ اضافہ 50 سے 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ خواتین کے مخصوص امراض کی ادویات کی قیمتیں دوگنی ہونے سے انہیں خریدنا مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مہنگی ادویات کی وجہ سے مریضوں کی زندگی کے آثار کم ہوتے جا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تصدیق شدہ ادویات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں