تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی  کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 سب انسپکٹر مجاہد حسین نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم شاہد ولد مقبول احمد سکنہ چک نمبر 225 رب کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 2240 گرام چرس برآمد ہوئی، جس میں 1120 گرام کے دو الگ الگ پیکٹ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں