خاتون کے فوڈ پوائنٹ میں داخل ہو کر تشدد ، توڑ پھوڑ

خاتون کے فوڈ پوائنٹ میں داخل ہو کر تشدد ، توڑ پھوڑ

ملز م پیزا پوائنٹ میں داخل ہو م کر لیڈیز سٹاف کو ہراساں کرنے لگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کے فوڈ پوائنٹ میں داخل ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سامان کی توڑ پھوڑ کر دی گئی۔تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نازیہ ذوالفقار نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملز م اس کے پیزا پوائنٹ میں داخل ہوگئے اور دکان میں موجود لیڈیز سٹاف کو قابو کرکے ہراساں اور پریشان کرنے لگے ۔ جبکہ اس دوران قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اسے نقصان کا شکار بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں