نو سر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں ارسلان نامی شہری بینک سے پیسے نکال رہا تھا کہ۔۔۔
اس دوران نامعلوم نوسر بازوں نے دھوکہ دہی سے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے اے ٹی ایم کارڈ ہتھیالیا اور بعد ازاں اسکے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔