کال سنتے ہوئے جانے والے سے موبائل فون چھین لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ ریلبازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب امین نامی شہری موبائل پر کال سنتے جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔