لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلانے پر آٹھ افراددھر لئے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلانے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلانے والے اٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔