سابقہ رنجش پرآہنی راڈ سے شہری کو لہو لہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہری کو لہو لہان کر دیا گیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کرلیا اور آہنی راڈ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔