گھر کے باہر سے بجلی اور گیس کا میٹر چوری کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر سے بجلی اور گیس کا میٹر چوری کرلیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے چمڑا منڈی میں کرن نامی خاتون کے گھر کے باہر سے رات کی تاریکی میں ملزم بجلی کا میٹر اور تاریں چوری کر کے لے گئے۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں نعیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسکے گھر کے باہر نصب سوئی گیس کا میٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔