گھر کادروازہ کھلا رہنے پر نقدی، زیورات سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی، زیورات اور دیگر سامان لے گئے۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے محلہ کمال آباد میں زوہیب نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، ایل ای ڈی، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔