ایف ڈی اے میں مسائل کے حل کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف
سروسز کے معیار میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل تیزی سے حل کرنے کے لیے جدید اصلاحات پر عمل جاری ہے اور تمام شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اطلاق کیا گیا ہے ۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے مختلف درخواستیں وصول کیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سروسز کے معیار میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، جس کے ذریعے درخواستوں پر کم سے کم وقت میں کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈی جی ایف ڈی اے کے مطابق جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس، ٹی پی رپورٹس، قبضہ سلپ اور دیگر این او سی کے اجرا کے لیے آن لائن سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو آسان اور تیز خدمات میسر آ سکیں۔