بھوانہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
بھوانہ (نمائندہ دنیا )محمد سلیم سندھو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ۔۔۔
تحصیل بھوانہ میں ایسے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بھوانہ کو جرائم سے پاک کرنا ہے اور وہ آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی ایس پی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد یا تو علاقہ چھوڑ دیں یا قانون کی گرفت کے لیے تیار ہو جائیں، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔