گوجرہ: ملازمین کے اعزاز میں تقریب، خراجِ تحسین پیش

گوجرہ: ملازمین کے اعزاز  میں تقریب، خراجِ تحسین پیش

گوجرہ (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ امجد ضیاء کی جانب سے ماہِ صیام میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں چوہدری ریاض احمد گجر، ڈی ایس پی علم دین، سعید احمد اور ارشد علی محمود سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شیخ امجد ضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار گوجرہ میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہ محکمہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ صیام میں حکومتی محکموں کے اہلکاروں نے بھرپور محنت کی اور نگہبان دسترخوان کو کامیابی سے چلایا، جس کے تحت سینکڑوں روزہ داروں نے افطار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں