چنیوٹ:کسان کارڈ لون فیز تھرڈ کا آغاز کر دیا گیا

چنیوٹ:کسان کارڈ لون  فیز تھرڈ کا آغاز کر دیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف منسٹر پنجاب کے ویژن اور کسان دوست پالیسی کے تحت سیکرٹری زراعت کی ہدایت پر زمینداروں اور کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ لون فیز تھرڈ کا ضلع چنیوٹ میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں دیہات اور موضع جات کی سطح پر سرگرم ہیں، جہاں مساجد میں اعلانات اور نمبرداران و کسانوں سے ملاقاتوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔ کاشتکاروں کو کسان کارڈ لون کے فوائد اور طریقہ کار سے متعلق تفصیل سے بتایا جا رہا ہے ۔مزید برآں، تحصیل اور ضلع کی سطح پر خصوصی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں جہاں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زمیندار اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں