قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ، ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت

 قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ، ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت

موٹرسائیکل سوار افراد نے اہلکاروں کو دھمکیاں دیں ، ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہری کا چالان کرنے پر ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت شروع کر دی۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں ٹریفک اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار افراد کو روک کر چالان کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اس دوران ملزمان نے بغیر اجازت اہلکاروں کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملز موں کو گرفتار کر لیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں