ٹو بہ میں کارروائی، 1210کلو مضر صحت گوشت تلف

ٹو بہ میں کارروائی، 1210کلو مضر صحت گوشت تلف

یونٹ میں صفائی کے انتظامات پائے گئے ، حشرات کی بھرمار، کھلی نالیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محلہ رحمان پورہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک میٹ یونٹ پر چھاپہ مارا اور 1210 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا، جبکہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق نے بتایا کہ یونٹ میں انتہائی ناقص صفائی کے انتظامات پائے گئے ، جہاں گوشت گندے اور بدبودار ماحول میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق نیلی اور کالی رنگت والا گوشت انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے ۔مزید برآں جعلسازی کے باعث میٹ یونٹ کو سیل کر دیا گیا، جبکہ وزن کانٹا، چھریاں اور سپلائر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ یونٹ میں فنگس زدہ دیواریں، زنگ آلود ہینگرز، حشرات کی بھرمار، سگریٹ کی باقیات اور کھلی نالیاں بھی پائی گئیں۔برآمد شدہ گوشت کو مکمل تحقیقات کے بعد تلف کر دیا گیا ہے ، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں