جھنگ:کیڈٹ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، نظم و ضبط کا مظاہرہ

 جھنگ:کیڈٹ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، نظم و ضبط کا مظاہرہ

خصوصی وائس ایڈمرل محمد سلیم، ہلالِ امتیاز ، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف تھے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کیڈٹ کالج جھنگ میں 16ویں جنٹلمین فالکنز کورس اور 11ویں لیڈیز ایگلز کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 2026 نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل محمد سلیم، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنل) تھے ، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران کیڈٹس نے غیر معمولی نظم و ضبط، شاندار ہم آہنگی اور اعلیٰ معیار کی ڈرل کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ پریڈ گراؤنڈ میں کیڈٹس کی منظم پیش قدمی، مارچ پاسٹ اور کمانڈز پر فوری عملدرآمد ان کی بہترین تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں