بھوانہ:طویل لوڈشیڈنگ، مچھروں کی یلغار سے شہری پریشان

بھوانہ:طویل لوڈشیڈنگ، مچھروں  کی یلغار سے شہری پریشان

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تحصیل بھوانہ کے علاقہ جامعہ آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بجلی کی بار بار بندش کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، جبکہ مچھروں کی بہتات نے بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو علاقے میں ملیریا اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں