سندیلیانوالی کا بہادر سپوت وطن پر قربان، شہید نعمان نوناری سپردِ خاک

سندیلیانوالی کا بہادر سپوت وطن پر  قربان، شہید نعمان نوناری سپردِ خاک

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر) سندیلیانوالی کے نواحی علاقہ چک نمبر 771 گ ب کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔

پاک فوج کے جوان نعمان نوناری وزیرستان میں دورانِ ڈیوٹی دشمن کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہو گئے ۔شہید کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری و عسکری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے اہلکاروں، مقامی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں