گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بی ایس زوالوجی کے امتحان میں گو لڈ میڈل حاصل

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بی ایس  زوالوجی کے امتحان میں گو لڈ میڈل حاصل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی بی ایس کی طالبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹائون کی طالبہ لائبہ ابرار نے بی ایس زوالوجی کا امتحان 4/4 سی جی پی اے کے ساتھ پاس کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر سجایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں