غیر قانونی فلیکس و بینرز کیخلاف کریک ڈاؤن ،مقدمات کا انتباہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت شہر بھر میں غیر قانونی فلیکس، بینرز اور پوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو واضح احکامات دئیے ہیں کہ سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی مقامات پر بغیر اجازت آویزاں اشتہاری مواد کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں فلیکس اور بینرز فوری طور پر ہٹا دیے جائیں، ذمہ دار افراد پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ہٹانے کے اخراجات بھی ان سے وصول کیے جائیں۔