مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

کمشنر مسرت جبیں نے صفائی کے معیار کا جائزہ لیا ،مشینری کی فعالیت چیک کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے سرکاری ہسپتالوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔وہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ الائیڈ ہسپتال ون پہنچیں، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال سے ادویات کی فراہمی کی تصدیق کی۔کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کا جائزہ لیا اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

انہوں نے مشینری کی فعالیت چیک کی اور او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز میں انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ادویات کی دستیابی، ریکارڈ اور مریضوں کو فراہمی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ کسی مریض کو ادویات ہسپتال سے نہ ملنے کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک بلا تعطل پہنچانا اولین ترجیح ہے ، اور اس ضمن میں ڈویژن بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں