ہسپتال آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

ہسپتال آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں رضوان نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور۔۔۔

 ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں