سڑک پر فوڈ پوائنٹس قائم ، روڈ بلاک کرنے پر 2افراد گرفتار

سڑک پر فوڈ پوائنٹس قائم ، روڈ بلاک کرنے پر 2افراد گرفتار

عارضی دکانیں قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی تھی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر فوڈ پوائنٹس قائم کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مین شاہراہ پر عارضی دکانیں قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی تھی۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں